وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بچوں کے تحفظ کے عزم کا اظہار

12:20 PM, 18 Nov, 2025

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ بچوں کے خلاف جرائم کا مکمل خاتمہ کریں گی۔ بچوں کے جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ "بچوں کے ساتھ جنسی استحصال اور بدسلوکی صرف جرم نہیں بلکہ انسانیت کے خلاف بغاوت ہے۔" انہوں نے واضح کیا کہ "بچے میری ریڈ لائن ہیں، وہ سب میرے لیے بہت قیمتی ہیں اور ان کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے۔"

مریم نواز نے کہا کہ بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث افراد سماج کی خرابی ہیں اور انہیں پنجاب سے مکمل طور پر ختم کیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ پنجاب میں بچوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کا پہلا ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی قائم کیا گیا ہے، جس کے ذریعے بچوں اور شہریوں کی حفاظت کے لیے ایک محفوظ اور مضبوط نظام فراہم کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سینٹر اب تک ہزاروں لاپتہ بچوں اور بزرگوں کو ان کے اہل خانہ سے ملا چکا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے والدین اور شہریوں کو ہدایت کی کہ اگر کوئی بچہ لاپتہ ہو جائے تو فوراً ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی سے رابطہ کریں تاکہ فوری طور پر کارروائی کی جا سکے۔

مزیدخبریں