ایران نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

01:40 PM, 18 Nov, 2025

تہران: ایران نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری کی سہولت 22 نومبر سے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اب بھارتی شہریوں کو ایران جانے یا وہاں سے کسی تیسرے ملک جانے کے لیے پہلے ویزا حاصل کرنا ضروری ہو گا۔

ایران نے یہ فیصلہ اس وجہ سے کیا ہے کہ حالیہ عرصے میں بھارت سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایران میں ملازمت کے جھوٹے وعدوں یا دوسرے ممالک جانے کے بہانے لایا گیا تھا، اور کچھ افراد کو ایران پہنچنے کے بعد اغوا کر لیا گیا، پھر ان سے تاوان کا مطالبہ کیا گیا۔

بھارت کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران نے یہ قدم اس لیے اٹھایا ہے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے غلط استعمال کو روکا جا سکے۔ اس نئی پالیسی کے تحت 22 نومبر سے بھارت کے عام پاسپورٹ رکھنے والے تمام شہریوں کو ایران جانے کے لیے ویزا حاصل کرنا لازمی ہوگا۔

مزیدخبریں