لاہور اور پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی سنگین صورتحال

11:58 AM, 18 Nov, 2025

لاہور : لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں فضائی آلودگی کی حالت بدستور خراب ہے۔ ماحولیاتی ویب سائٹس کے مطابق، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 324 تک پہنچ چکا ہے، جو صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔

دیگر پنجاب کے شہروں کی صورتحال بھی کچھ مختلف نہیں۔ فیصل آباد کی فضا سب سے زیادہ آلودہ ہے، جہاں کا اے کیو آئی 400 تک جا پہنچا ہے، جو انتہائی نقصان دہ ہے۔ گوجرانوالہ میں اے کیو آئی 300 اور ملتان میں 265 تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ماہرین صحت نے شہریوں کو احتیاط کرنے کی سختی سے ہدایت کی ہے۔ انہوں نے ماسک پہننے، غیر ضروری طور پر باہر نہ جانے اور گھروں میں ایئر پیوریفائر استعمال کرنے کی تجویز دی ہے تاکہ آلودگی کے اثرات سے بچا جا سکے۔

مزیدخبریں