محدود صارفین کے لیے انسٹاگرام کا نیا اپڈیٹ متعارف

07:16 PM, 18 May, 2026

کیلیفورنیا:  انسٹاگرام ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جس کے تحت ملٹی فوٹو اور ویڈیو پوسٹس میں ہر تصویر یا ویڈیو کے ساتھ الگ الگ کیپشن شامل کرنے کی سہولت دی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق اس فیچر کی آزمائش اس وقت چند منتخب صارفین کے درمیان جاری ہے، جہاں انسٹاگرام کمپوزر میں ایک پاپ اپ پیغام ظاہر ہوتا ہے جو صارفین کو ہر میڈیا آئٹم کے لیے علیحدہ کیپشن شامل کرنے کی ہدایت دیتا ہے۔

اس وقت پلیٹ فارم پر ملٹی امیج یا ویڈیو پوسٹس کے لیے صرف ایک مشترکہ کیپشن شامل کرنے کا آپشن موجود ہے، تاہم نئے فیچر کے ذریعے ہر تصویر یا ویڈیو کی الگ وضاحت ممکن ہو جائے گی، جس سے پوسٹس مزید واضح اور معلوماتی بن سکیں گی۔

کمپنی کے مطابق اس اپڈیٹ کا مقصد ملٹی میڈیا پوسٹس کے تجربے کو بہتر بنانا اور صارفین کو اپنے مواد کی زیادہ تفصیل کے ساتھ پیشکش کا موقع دینا ہے۔

یاد رہے کہ انسٹاگرام پہلے ہی ملٹی پوسٹس کو شائع کرنے کے بعد دوبارہ ترتیب دینے (rearrange) کا فیچر متعارف کرا چکا ہے، اور ماہرین کے مطابق نیا فیچر اس سہولت کو مزید مؤثر بنا دے گا۔

انسٹاگرام انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ یہ فیچر فی الحال محدود صارفین پر آزمایا جا رہا ہے۔
 

مزیدخبریں