کراچی / لاہور: بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون 'انمول عرف پنکی' اور اس کے دوسرے شوہر و سابق پولیس انسپکٹر کی انٹرنیشنل ٹریول ہسٹری سامنے آنے پر تحقیقاتی اداروں نے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔
ایئرپورٹ ذرائع سے حاصل ہونے والے سرکاری ریکارڈ کے مطابق، ملزمہ انمول پنکی نے اپنی زندگی میں صرف ایک بار ہی قانونی طور پر ملک سے باہر کا سفر کیا۔ وہ 25 دسمبر 2018 کو کراچی کے راستے آذربائیجان کے دارالحکومت 'باکو' روانہ ہوئی تھی اور تقریباً 3 ماہ بیرون ملک گزارنے کے بعد یکم اپریل 2019 کو واپس پاکستان آئی تھی۔
رپورٹ میں یہ سنسنی خیز انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ انمول پنکی کا دوسرا شوہر (سابق پولیس انسپکٹر) بھی 2 مرتبہ باکو جا چکا ہے۔ تحقیقاتی اداروں کو شبہ ہے کہ میاں بیوی کے ان غیر ملکی دوروں کا مقصد منشیات کی اسمگلنگ کے بین الاقوامی نیٹ ورک اور منی لانڈرنگ سے جڑا ہو سکتا ہے، جس پر باریک بینی سے تفتیش کی جا رہی ہے۔