انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں، امریکی کروڈ اور برینٹ کی قیمتوں میں نمایاں اچھال

12:46 PM, 18 May, 2026

نیویارک: بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جس کے باعث دونوں بڑے بین الاقوامی بینچ مارکس کی قیمتیں مزید بڑھ گئی ہیں۔

تجارتی اعداد و شمار کے مطابق، برینٹ کروڈ کی قیمت میں 1.32 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 110.70 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح، امریکی مارکیٹ میں بھی خام تیل کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں اور امریکی کروڈ (WTI) 1.75 فیصد مہنگا ہونے کے بعد 107.26 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ مارکیٹ تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ عالمی سطح پر طلب میں اضافے اور سپلائی کی غیر یقینی صورتحال کے باعث خام تیل کی قیمتوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

مزیدخبریں