چین میں شدید زلزلہ: گوانگشی میں 5.2 شدت کے جھٹکے، عمارتیں گرنے سے 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی

11:35 AM, 18 May, 2026

بیجنگ: چین کے جنوب مغربی خطے گوانگشی میں آنے والے 5.2 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق، زلزلے کے طاقتور جھٹکوں کی وجہ سے علاقے میں 13 عمارتیں تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئیں، جن کے ملبے تلے دب کر 2 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں نے متاثرہ مقامات پر پہنچ کر ملبہ ہٹانے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، زلزلے کا مرکز لیوژو شہر کے لیونان ضلع میں تھا جبکہ اس کی گہرائی محض 8 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ کم گہرائی ہونے کی وجہ سے زلزلے کی شدت انتہائی ہولناک محسوس کی گئی، جس سے متعدد بنیادی ڈھانچوں کو نقصان پہنچا۔ مقامی حکام نے متاثرہ علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو عمارتی ملبے سے دور رہنے کی تاکید کی ہے۔

مزیدخبریں