"ایران کے پاس وقت ختم ہو رہا ہے، فوری فیصلہ کرے":ٹرمپ کا تہران کو الٹی میٹم

09:15 AM, 18 May, 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین لہجے میں نئی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے پاس فیصلہ کرنے کے لیے وقت اب بالکل ختم ہو رہا ہے اور اسے فوری طور پر عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

صدر ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے جلد نیا معاہدہ نہ کیا تو اسے ایسے انتہائی برے حالات کا سامنا کرنا پڑے گا جس کے بعد ان کے پاس کچھ باقی نہیں رہے گا۔ واشنگٹن کی جانب سے اس تازہ ترین بیان کو تہران پر دباؤ بڑھانے کی آخری کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی انتظامیہ ایران کو ایک ایسے سخت متبادل پر مجبور کرنا چاہتی ہے جو امریکی مطالبات کے عین مطابق ہو۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے اس جارحانہ بیان کے بعد مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال مزید کشیدہ ہونے اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعطل گہرا ہونے کا شدید خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

مزیدخبریں