دیر کالونی میں مسلح حملہ، شوہر اور بیوی جاں بحق

08:09 PM, 18 May, 2025

پشاور: تھانہ رحمٰن بابا کے زیرِ انتظام علاقے دیر کالونی غفور آباد میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کر کے شوہر اور بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق، واقعہ اس وقت پیش آیا جب نامعلوم حملہ آور نے جوڑے پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ متاثرہ میاں بیوی نے تقریباً ایک سال قبل اپنی مرضی سے شادی کی تھی۔

فائرنگ کے بعد دونوں زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور قاتل کی تلاش کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 

 

مزیدخبریں