فری لانسرز اور ترسیلات کے ساتھ آئی ٹی برآمدات 3.5 ارب ڈالر سے تجاوز کا امکان

08:05 PM, 18 May, 2025

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے انکشاف کیا ہے کہ مالی سال 2024-25 کے ابتدائی دس ماہ میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 3.14 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال کے اختتام پر مجموعی آئی ٹی ایکسپورٹس 3.2 ارب ڈالر رہی تھیں، جبکہ اس سال فری لانسرز کی آمدنی اور ترسیلات زر کو شامل کیا جائے تو یہ تعداد 3.5 ارب ڈالر سے بڑھ سکتی ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق، رواں مالی سال میں آئی ٹی سیکٹر کا تجارتی منافع (ٹریڈ سرپلس) 2.7 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے، جو کہ کل برآمدات کا تقریباً 50 فیصد بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سرپلس سروسز سیکٹر میں سب سے زیادہ ہے اور یہ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کے استحکام کی علامت ہے۔

مزیدخبریں