پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ میں تبدیلیوں کا امکان، نئے کھلاڑیوں کو شامل کرنے پر غور

07:04 PM, 18 May, 2025

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2025-26 کے سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے مشاورتی عمل شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے 27 کھلاڑیوں کی کیٹیگریز میں تبدیلی کا امکان ہے۔


ذرائع کے مطابق، بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کی موجودہ کیٹیگریز کا جائزہ لیا جائے گا۔ مزید یہ کہ سعود شکیل، سلمان علی آغا، نعمان علی اور ساجد خان کو سینٹرل کنٹریکٹ میں ترقی دی جا سکتی ہے۔


حارث رؤف، نسیم شاہ اور شان مسعود کی حالیہ کارکردگی کا بھی بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، فخر زمان، حسن علی اور فہیم اشرف کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ ملنے کے امکانات ہیں۔


ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ صاحبزادہ فرحان کی حالیہ بہترین کارکردگی کی بدولت انہیں سینٹرل کنٹریکٹ ملنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ، ڈومیسٹک کرکٹ پرفارمرز کو ڈی کیٹیگری میں شامل کیا جائے گا۔


یہ تین سالہ سینٹرل کنٹریکٹ کا آخری سال ہوگا۔ یاد رہے کہ تین سالہ مالیاتی اسٹرکچر کی منظوری ذکا اشرف کے دور میں 2023 میں دی گئی تھی۔

مزیدخبریں