بھارت کا سیٹلائٹ مشن ناکام، راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث مدار تک نہ پہنچ سکا

03:54 PM, 18 May, 2025

نئی دہلی: بھارت کا نیا سیٹلائٹ مشن EOS-09 کو خلا میں بھیجنے کی کوشش ناکام ہو گئی۔ راکٹ کو ریاست آندھرا پردیش کے علاقے سری ہری کوٹا سے روانہ کیا گیا تھا، لیکن تیسرے مرحلے میں فنی خرابی کے باعث یہ مشن مکمل نہ ہو سکا۔

بھارتی خلائی ادارے اسرو (ISRO) کے سربراہ وی نارائنن کے مطابق راکٹ کے تیسرے مرحلے میں موٹر کیس کا پریشر کم ہو گیا، جس کی وجہ سے سیٹلائٹ زمین کے مدار میں داخل نہ ہو سکا۔

اسرو کو ماضی میں کئی بڑی خلائی کامیابیاں حاصل ہو چکی ہیں۔ 2014 میں بھارت نے مریخ کے گرد اپنا مشن کامیابی سے پہنچایا تھا، اور 2023 میں بھارت دنیا کا پہلا ملک بنا جس نے چاند کے جنوبی قطب کے قریب کامیابی سے لینڈنگ کی۔ تاہم 2019 میں چاند پر اترنے کی پہلی کوشش ناکام رہی تھی۔ EOS-09 مشن کی ناکامی اسرو کے لیے ایک جھٹکا ضرور ہے، مگر ادارے کا ٹریک ریکارڈ اسے جلد کسی نئی کامیابی کی طرف لے جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں