ملک بھر میں شدید گرمی، درجہ حرارت 47 ڈگری تک جانے کا امکان

10:46 AM, 18 May, 2025

اسلام آباد: پاکستان کے مختلف علاقوں میں گرمی کی لہر مزید شدت اختیار کر گئی ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو سے تین دن تک موسم ایسا ہی گرم رہے گا۔ کچھ پہاڑی علاقوں میں بارش کی امید ضرور ہے، مگر زیادہ تر علاقوں میں سورج آگ برسائے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا جائے گا، جبکہ بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں یہ اضافہ 5 سے 7 ڈگری تک ہو سکتا ہے۔

آج مختلف شہروں کا ممکنہ درجہ حرارت

اسلام آباد 42 ڈگری ، راولپنڈی  41 ڈگری ، لاہور 45 ڈگری ، ڈیرہ اسماعیل خان، بہاولپور، نواب شاہ 46 ڈگری اور  ملتان، ڈیرہ غازی خان اور سکھر 47 ڈگری رہے گا۔
ادھر گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور ہلکی بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ گرمی سے بچاؤ کے اقدامات کریں، دھوپ میں کم نکلیں اور پانی زیادہ پئیں تاکہ ہیٹ اسٹروک سے بچا جا سکے۔

مزیدخبریں