سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کی ویڈیو کال کو بے پناہ پذیرائی

05:45 PM, 18 Mar, 2026

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زور و شور سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ہانیہ عامر اپنی ایک خاتون فین کے ساتھ ویڈیو کال کے ذریعے بات چیت کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

ویڈیو میں مداح نے اداکارہ اور ان کے والدین کی خیریت دریافت کی اور رمضان کے روزوں کے بارے میں سوال کیا۔ ہانیہ عامر نے بتایا کہ روزے اچھے سے گزر رہے ہیں اور کام کے معاملات بھی بخوبی چل رہے ہیں۔

اس دوران مداح نے اداکارہ کے ڈرامے 'میری زندگی ہے تو' کی تعریف کی اور شادی کے بارے میں پوچھا۔ ہانیہ عامر نے جواب دیا کہ ابھی تک میری شادی نہیں ہوئی، لیکن آپ دعا کیجئے۔ مداح نے نیک نصیب کی دعائیں دیتے ہوئے بات ختم کی۔

یہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ اور متنوع ردعمل سامنے آنے لگے ہیں۔

مزیدخبریں