'وعدہ صادق 4' کے تحت تل ابیب تباہی کا منظر پیش کرنے لگا

10:45 AM, 18 Mar, 2026

تہران/واشنگٹن مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے شعلے بھڑک اٹھے ہیں، ایران نے اپنے سینئر ترین لیڈر علی لاریجانی کی شہادت کا انتقام لینے کے لیے اسرائیل کے خلاف 'آپریشن وعدہ صادق 4' کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے مطابق، یہ حملوں کی 61 ویں لہر ہے جس نے اسرائیل کے دفاعی نظام 'آئرن ڈوم' کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔
ایرانی عسکری ذرائع کا دعویٰ ہے کہ خرمشہر 4، قدر، عماد اور خیبر شکن جیسے ہولناک بیلسٹک میزائلوں نے تل ابیب میں 100 سے زائد فوجی اور سیکیورٹی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ متعدد فوجی گاڑیاں ملبے کا ڈھیر بن گئیں اور حساس تنصیبات میں لگی آگ پر قابو پانا مشکل ہو گیا ہے۔
 تل ابیب کی کئی کثیر المنزلہ عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس سے پورے شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اب تک 15 اسرائیلیوں کی ہلاکت اور 3,369 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔امریکی سینٹ کام (CENTCOM) نے اعتراف کیا ہے کہ اس جنگ میں اب تک 13 امریکی فوجی ہلاک اور 200 زخمی ہو چکے ہیں۔
 عراقی مزاحمتی تنظیم نے بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کی ہے، جس میں مزید 10 امریکی فوجیوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔

مزیدخبریں