پاکستان میں سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

05:16 PM, 18 Mar, 2025

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد سونا ملکی تاریخ کی مہنگی ترین سطح پر پہنچ گیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 550 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 17 ہزار 350 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 186 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 72 ہزار 76 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں نمایاں تیزی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 25 ڈالر مہنگا ہو کر 3 ہزار 22 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

اس کے علاوہ، چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد فی تولہ چاندی 3 ہزار 555 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 3 ہزار 47 روپے میں دستیاب ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر اقتصادی بے یقینی، کرنسی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کے رجحانات کے باعث سونے کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
 

مزیدخبریں