پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

01:48 PM, 18 Mar, 2025

کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بھی مارکیٹ میں تیزی دیکھنے کو ملی۔ کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 700 سے زیادہ پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے انڈیکس 116,973 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

پچھلے کاروباری دن کے اختتام پر بھی سٹاک مارکیٹ میں 663 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، اور ہنڈرڈ انڈیکس 116,199 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ اس مسلسل بہتری کا رجحان سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

مزیدخبریں