قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اپوزیشن ارکان کا شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

09:57 AM, 18 Mar, 2025

اسلام آباد: آج قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد ہوگا، جس میں عسکری قیادت موجودہ سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دے گی۔ اجلاس میں پارلیمنٹ کی تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور کابینہ کے متعلقہ اراکین بھی شریک ہوں گے۔

دوسری جانب، اپوزیشن اتحاد "تحریک تحفظ آئین پاکستان" نے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے اس فیصلے کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسپیکر قومی اسمبلی کے ساتھ رابطے کے بعد اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کے لیے 14 اراکین کے نام اسپیکر کو بھجوا دیے ہیں۔ یہ اجلاس وزیراعظم کی ایڈوائس پر طلب کیا گیا ہے، تاکہ موجودہ سکیورٹی حالات پر تفصیل سے بات چیت کی جا سکے۔

مزیدخبریں