فیلڈ مارشل عاصم منیر سے گھانا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی ملاقات

09:20 PM, 18 Jun, 2026

راولپنڈی: چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے گھانا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ولیم آگیاپانگ نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں جانب سے عسکری سطح پر روابط کو مزید مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں انسداد دہشت گردی کے شعبے میں مشترکہ تربیت اور دفاعی پیداوار کے حوالے سے تعاون پر خصوصی گفتگو کی گئی۔

گھانا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے پاکستان مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کو قابلِ تعریف قرار دیا۔
 
 
 

مزیدخبریں