اکشے کمار کا مزاح ان کی شخصیت کا اہم حصہ ہے: سنيل شیٹی

11:43 PM, 18 Jun, 2026

ممبئی: بالی وڈ کے تجربہ کار اداکار سنيل شیٹی نے اپنے ساتھی فنکار اکشے کمار کے منفرد مزاح اور خوش مزاج شخصیت کی کھل کر تعریف کی ہے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سنيل شیٹی نے کہا کہ اکشے کمار کی طبیعت میں شرارت اور خوش طبعی شامل ہے، جو ان کے کام اور اداکاری کے انداز میں واضح طور پر نظر آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اکشے کمار ہر کردار یا منظر میں کچھ نیا اور دلچسپ شامل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، چاہے وہ اداکاری ہو یا ایکشن سین، وہ مزاح کو بھی اپنی پرفارمنس کا حصہ بنا لیتے ہیں۔

سنيل شیٹی نے مزید بالی وڈ کے معروف اداکار گووندا اور سلمان خان کے مزاحیہ انداز اور قدرتی کامیڈی ٹائمنگ کی بھی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ دونوں اداکار اپنی سادہ اور قدرتی مزاحیہ اداکاری کے باعث منفرد پہچان رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ اکشے کمار اور سنيل شیٹی کی مشترکہ فلم “Welcome to the Jungle” رواں ماہ کی 26 تاریخ کو ریلیز کی جائے گی، جس میں دیشا پٹانی، جیکولین فرنینڈس، پاریش راول سمیت کئی نامور فنکار شامل ہیں۔
 
 
 

مزیدخبریں