وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا محرم کے دوران سخت سیکیورٹی اور ہنگامی انتظامات کی ہدایت

09:08 PM, 18 Jun, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے محرم الحرام، خصوصاً یوم عاشور کے موقع پر صوبے بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

جاری کردہ حکم میں وزیراعلیٰ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے جامع اور مؤثر سیکیورٹی پلان فوری طور پر تیار کیا جائے۔

مریم نواز نے کہا کہ محرم کے دوران ریسکیو 1122 کی خدمات، فیلڈ اسپتال اور موبائل کلینکس چوبیس گھنٹے فعال رہیں گے تاکہ عوام کو بروقت طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب بھر کے 4 ہزار 7 امام بارگاہوں میں QR کوڈ پر مبنی ایمرجنسی پینک بٹن سسٹم نصب کیا جا رہا ہے، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں فوری مدد یقینی بنائی جا سکے۔
 
 
 

مزیدخبریں