ایران کی جوہری اور فوجی صلاحیت ختم کر دی، معاہدہ مکمل طور پر امریکی مفاد میں ہے: امریکی نائب صدر

08:42 PM, 18 Jun, 2026

واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس  نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ ہر لحاظ سے امریکہ کے مفاد میں ہے اور اس کے نتیجے میں ایران کی جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت اور فوجی طاقت کو ختم کر دیا گیا ہے۔

اپنے بیان میں امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ معاہدے کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز میں کسی بحری جہاز کو نشانہ نہیں بنایا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ خطے میں کشیدگی کم ہوئی ہے اور سمندری راستوں کا تحفظ یقینی بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو امریکہ کی جانب سے کوئی رقم نہیں دی جائے گی اور واشنگٹن اپنی پالیسی پر قائم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کا بنیادی مقصد ایران کی عسکری اور جوہری صلاحیتوں کو محدود کرنا اور خطے میں استحکام پیدا کرنا ہے۔

امریکی نائب صدر نے حزب اللہ کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسے اسرائیل پر راکٹ حملے روکنا ہوں گے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ اسرائیل لبنان پر مزید حملے نہیں کرے گا تاکہ خطے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو سکے۔

مزیدخبریں