اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے مجوزہ سوئٹزرلینڈ کے دورے کو منسوخ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو آج سوئٹزرلینڈ روانہ ہونا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت ابتدائی مذاکرات کل سوئٹزرلینڈ کے برگن اسٹاک ریزورٹ میں ہوں گے۔
اطلاعات کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جبکہ پاکستان نے بطور ثالث اس معاہدے کی توثیق کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ معاہدہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے اس پیش رفت کو ممکن بنانے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں انتہائی اہم قرار دیا۔
وزیراعظم نے اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو بھی معاہدے پر مبارکباد دی۔