عالمی منڈی میں گراوٹ، مقامی بازاروں میں بھی سونے کے نرخ نیچے آ گئے

06:09 PM, 18 Jun, 2026

کراچی: بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی قیمتی دھات کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونا 2,300 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 52 ہزار 936 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2,070 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 87 ہزار 615 روپے تک آ گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی سطح پر سونے کے بھاؤ میں بھی کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس قیمت 23 ڈالر تنزلی کے بعد 4,305 ڈالر پر آ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں ہونے والی اس کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی نمایاں رہے۔
 
 
 

مزیدخبریں