تفتان بارڈر پر تجارتی ویزا کی بحالی، پاک ایران سرحدی تجارت میں بہتری کی توقع

02:22 PM, 18 Jun, 2026

کوئٹہ: پاکستانی تاجروں کے لیے اہم پیش رفت کے طور پر تفتان بارڈر پر پاک ایران تجارتی ویزا سہولت ایک سال بعد دوبارہ بحال کر دی گئی ہے، جس کے بعد سرحدی تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

بلوچستان ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے بعد تفتان بارڈر پر تجارتی ویزا سروس دوبارہ فعال ہو گئی ہے، جس سے پاک ایران سرحدی تجارت کو نئی رفتار ملنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس فیصلے سے نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط مضبوط ہوں گے بلکہ مقامی تاجروں کو کاروباری سرگرمیوں میں سہولت بھی میسر آئے گی۔

تاجروں نے ویزا سہولت کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے درآمد و برآمد کے عمل میں بہتری آئے گی اور سرحدی علاقوں میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ بارڈر پر سکیورٹی اور انتظامی نظام کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے تاکہ تجارتی عمل کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جا سکے۔

مزیدخبریں