سندھ بجٹ میں عوامی ریلیف اور ترقیاتی منصوبوں پر فوکس، مراد علی شاہ کی پوسٹ بجٹ گفتگو

01:39 PM, 18 Jun, 2026

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ کل پیش کیا جانے والا صوبائی بجٹ پاکستان پیپلز پارٹی کا 18 واں بجٹ ہے، اور حکومت کی کوشش رہی ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع کے لیے درکار وسائل کے پیش نظر طے پایا ہے کہ چاروں صوبے مل کر اپنا حصہ ڈالیں گے۔ ان کے مطابق وفاق سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر مکمل فنڈز فراہم کیے جائیں گے تو ہی صوبائی گرانٹس جاری ہوں گی۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ آئندہ مالی سال میں 850 ارب روپے سے زائد کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی وصولیوں کا ہدف 15.264 ٹریلین روپے رکھا گیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سال ایف بی آر اپنا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال سندھ حکومت نے 1000 ارب روپے کا ریکارڈ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) بنایا تھا، جو ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور ترجیحات کا مظہر ہے۔

مزیدخبریں