پٹرولیم قیمتوں میں فوری کمی کی ہدایت، شفاف ہفتہ وار فارمولا متعارف کرایا جائے گا: وزیر پٹرولیم

01:10 PM, 18 Jun, 2026

اسلام آباد: وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی ہدایت جاری کی ہے، جبکہ قیمتوں کے تعین کے لیے شفاف ہفتہ وار فارمولا تیار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ نئے نظام کے تحت عوام کو پٹرولیم قیمتوں میں تبدیلی کی وجوہات سے آگاہ کیا جائے گا، تاکہ قیمتوں کے تعین کا عمل زیادہ شفاف اور قابلِ فہم بنایا جا سکے۔

وزیر پٹرولیم کے مطابق وزیراعظم سمیت اعلیٰ قیادت کی سفارتی کوششوں کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں، جو معیشت اور توانائی کے شعبے میں بہتری کا باعث بن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے نظام کو زیادہ منظم اور شفاف بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

مزیدخبریں