ایران امریکا امن معاہدہ نافذ، وزیراعظم شہباز شریف نے بطور ثالث توثیق کر دی

09:49 AM, 18 Jun, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایران اور امریکا کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کی بطور ثالث توثیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ "اسلام آباد معاہدہ" فوری طور پر نافذالعمل ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ معاہدے کے تحت امریکا ایران پر عائد بحری ناکہ بندی ختم کرے گا، جبکہ ایران آبنائے ہرمز کو عالمی بحری آمدورفت کے لیے کھول دے گا۔ ان کے مطابق یہ معاہدہ خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اس معاہدے کو ممکن بنانے میں کلیدی سفارتی کردار ادا کیا، جبکہ قطر نے بھی مذاکرات کے عمل میں بھرپور تعاون کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور قطر 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی تاریخی تقریب اور تکنیکی مذاکرات کی مشترکہ میزبانی کریں گے۔

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ "اسلام آباد معاہدہ" دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور خطے میں پائیدار امن کے قیام میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

مزیدخبریں