فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی صدر ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات

11:48 PM, 18 Jun, 2025

واشنگٹن: پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے موجود ہیں۔ صدر ٹرمپ نے ان کے اعزاز میں کیبنٹ روم میں ظہرانے کا اہتمام کیا ہے، جہاں اہم عالمی اور علاقائی معاملات زیرِ بحث آ رہے ہیں۔

مصدقہ ذرائع کے مطابق، فیلڈ مارشل کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں، جن میں سیکیورٹی شراکت داری، اسٹریٹجک تعاون اور مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوگی۔

اس موقع پر سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر جنوبی ایشیا میں تناؤ نہیں چاہتے، اور وہ پاک-بھارت تعلقات میں توازن کے خواہاں ہیں۔ ان کے مطابق یہ ملاقات ممکنہ طور پر ایران-اسرائیل کشیدگی اور بھارتی پالیسیوں کے تناظر میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں امریکی قیادت پاکستان کی عسکری قیادت کو ایک مضبوط اور قابلِ اعتماد پارٹنر کے طور پر دیکھ رہی ہے، اور فیلڈ مارشل کا تجزیہ مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر امریکی فیصلوں کو متاثر کر سکتا ہے۔

مزیدخبریں