ملک میں آن لائن فراڈ کے بڑھتے واقعات، ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد شکایات

06:04 PM, 18 Jun, 2025

اسلام آباد:ملک میں ایک وسیع پیمانے پر آن لائن فراڈ کے کیس کا انکشاف ہوا ہے جس میں تقریباً بارہ مقامی اور غیر ملکی کمپنیاں اور متعدد افراد ملوث پائے گئے ہیں۔ ایف آئی اے اکنامک کرائم ونگ نے منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت اس کیس میں قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

ایف آئی اے کی انویسٹی گیشن ٹیم کے مطابق مقدمے میں شامل ملزمان نے مقامی نجی بینکوں کی معاونت سے ہزاروں افراد کو جعلی ملازمتوں اور کاروبار کے جھانسے میں لا کر اربوں روپے کا فراڈ کیا۔ اس کیس میں کئی غیر ملکی کمپنیوں اور افراد کے نام بھی شامل ہیں۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ آن لائن فراڈ کا یہ نیٹ ورک منی لانڈرنگ کی سرگرمیوں میں بھی ملوث ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔ حکام کا اندازہ ہے کہ فراڈ کی کل رقم 50 ارب روپے تک ہو سکتی ہے۔

اس سال آن لائن فراڈ کی شکایات کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جو اس جرم کی شدت کو ظاہر کرتی ہے۔

مزیدخبریں