آئی سی سی نے 2026 کے ٹی 20 ویمنز ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کر دیا، پاکستان کا آغاز بھارت سے ہوگا

05:47 PM, 18 Jun, 2025

دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ویمنز ورلڈ کپ 2026 کے میچز کا باقاعدہ شیڈول اعلان کر دیا ہے، جس میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اہم میچز کی تفصیلات شامل ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق، پاکستان ویمنز ٹیم 14 جون کو اپنے روایتی حریف بھارت کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلنے گی۔ اس کے بعد 17 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ طے ہے۔

پاکستان کی ٹیم 20 جون کو کوالیفائر ون ٹیم کے ساتھ میدان میں اترے گی جبکہ 23 جون کو آسٹریلیا کے خلاف اپنی کارکردگی دکھائے گی۔

پاکستان ویمنز اپنا آخری گروپ میچ کوالیفائر ٹیم کے خلاف کھیلے گی، جس کی تاریخ بعد میں متعین کی جائے گی۔

یہ ورلڈ کپ خواتین کرکٹ کے لیے ایک اہم موقع ہے، جہاں پاکستان کی ٹیم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

مزیدخبریں