حکومت نے سولر پینل پر سیلز ٹیکس 18 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کرنے کا اعلان کر دیا

03:41 PM, 18 Jun, 2025

اسلام آباد : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سینیٹ اجلاس میں بتایا ہے کہ حکومت نے سولر پینلز پر لگنے والے سیلز ٹیکس کو کم کر کے 10 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس شعبے کی ترقی میں مدد ملے۔ انہوں نے کہا کہ سولر سسٹمز کے لیے تقریباً نصف خام مال درآمد کیا جاتا ہے، اس لیے ٹیکس میں کمی ضروری تھی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے اور حکومت بجٹ تجاویز پر اتحادیوں سے بات چیت کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ڈیجیٹل سروسز پر سیلز ٹیکس صوبوں کو دیا جائے گا اور چاروں صوبوں میں پی آئی ڈی سی ایل کے منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔

نائب وزیراعظم نے سندھ کی یونیورسٹیوں کے لیے بھی فنڈز میں اضافہ کیا گیا ہے، جو اب 2 ارب 60 کروڑ سے بڑھ کر 4 ارب 60 کروڑ روپے ہو گئے ہیں۔

انہوں نے مشرق وسطیٰ میں امن کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ایران اور اسرائیل کے تنازع کا پرامن حل نکالنا ہوگا کیونکہ اس جنگ سے نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کو بھی خطرہ ہے۔ اسی لیے پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک نے ایک مشترکہ قرارداد منظور کی ہے تاکہ امن قائم کیا جا سکے۔

مزیدخبریں