آزاد کشمیر کا مالی سال 26-2025 کا ٹیکس فری بجٹ پیش ہوگیا

02:14 PM, 18 Jun, 2025

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کے وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے مالی سال 2025-26 کے لیے 310 ارب 20 کروڑ روپے کا ٹیکس فری بجٹ پیش کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے بجٹ میں پچھلے سال کے مقابلے میں 86 ارب روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بجٹ میں 261 ارب روپے غیر ترقیاتی اخراجات جبکہ 49 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کے لیے رکھے گئے ہیں۔
صحت، تعلیم، سستے آٹے اور بنیادی سہولیات کو بجٹ میں خاص اہمیت دی گئی ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہصحت کارڈ کے اجرا کے لیے 2 ارب روپے رکھے گئے ہیں ، اسکولوں کی اپ گریڈیشن اور نئے تعلیمی ادارے بنانے کے لیے 2 ارب 40 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں اور اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے لیے 60 کروڑ روپے دیے جائیں گے۔
تاہم تمام سرکاری دفاتر میں بائیومیٹرک حاضری کا نظام نافذ ہو چکا ہے ، سستے آٹے کی فراہمی کے لیے تقریباً 38 ارب روپے کی فوڈ سبسڈی رکھی گئی ہے جبکہ  سڑکوں اور دیگر مواصلاتی منصوبوں کے لیے 15 ارب روپے مختص کیے جا رہے ہیں۔
اسمبلی اجلاس سے پہلے ہنگامہ آرائی
بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن ارکان نے اسمبلی کے دروازے بند کر کے احتجاج کیا اور دھرنا دیا، جس کی وجہ سے حکومتی ارکان وقت پر ایوان میں داخل نہیں ہو سکے اور اجلاس تاخیر کا شکار ہو گیا۔

وزیر خزانہ نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں اعتراض ہے تو ایوان میں آئیں اور بات کریں، احتجاج کا یہ انداز غیر پارلیمانی اور غیر آئینی ہے۔

مزیدخبریں