ایران کا اسرائیل پر ایک اور بڑا میزائل حملہ، تل ابیب لرز اٹھا

10:22 AM, 18 Jun, 2025

تہران : ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی شدید ترین مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ ایران نے ’آپریشن وعدہ صادق سوم‘ کی دسویں لہر کے دوران اسرائیل پر ایک اور زوردار میزائل حملہ کر دیا۔ تل ابیب سمیت اسرائیل کے مختلف شہروں میں بیلسٹک میزائل داغے گئے، جس سے پورا ملک خطرے کے سائرن سے گونج اٹھا۔

ایرانی فورسز نے صرف تل ابیب پر 20 میزائل داغے، جس کے بعد اسرائیلی حکومت نے شہریوں کو فوراً محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت جاری کی۔ حملوں کے بعد کئی شہروں میں خوف کا ماحول ہے، لوگ سڑکوں سے غائب ہو گئے ہیں اور فضا میں مسلسل وارننگ سائرن گونج رہے ہیں۔

پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان جنرل علی محمد کا کہنا ہے کہ یہ حملے "آپریشن وعدہ صادق سوم" کا حصہ ہیں، اور یہ سلسلہ رات بھر جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہم دشمن کو سکون کا ایک لمحہ بھی نہیں لینے دیں گے۔"

ایرانی افواج کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے ویڈیو بیان میں اسرائیلی عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ "فوراً حیفہ اور تل ابیب چھوڑ دیں، کیونکہ ہم اسرائیل کو اس کے جرائم کی سزا دے کر ہی دم لیں گے۔"

مزیدخبریں