میسی یا ایمباپے؟ گولڈن بوٹ کے لیے فیصلہ کن مقابلہ، نظریں فائنل پر مرکوز

04:02 PM, 18 Jul, 2026

میکسیکو : عالمی کپ کے آخری مرحلے میں پہنچنے کے ساتھ ہی گولڈن بوٹ کی جنگ بھی دلچسپ ہوگئی ہے، جہاں ارجنٹینا کے لیونل میسی اور فرانس کے کیلیان ایمباپے ٹاپ اسکورر بننے کے لیے آمنے سامنے ہیں۔

ٹورنامنٹ کے 102 میچز کے بعد دونوں کھلاڑی 8،8 گولز کے ساتھ برابر ہیں، تاہم اس وقت اسسٹس کی بنیاد پر لیونل میسی کو معمولی برتری حاصل ہے۔

فیفا قوانین کے مطابق برابر گولز کی صورت میں زیادہ اسسٹس کرنے والے کھلاڑی کو ترجیح دی جاتی ہے۔ میسی اب تک 4 اسسٹس کرچکے ہیں، جبکہ ایمباپے کے نام 3 اسسٹس ہیں۔

واضح رہے کہ قطر ورلڈ کپ 2022 میں بھی دونوں سپر اسٹارز کے درمیان گولڈن بوٹ کا مقابلہ ہوا تھا، جہاں ایمباپے نے فائنل میں ہیٹ ٹرک کرکے اعزاز حاصل کیا تھا، جبکہ میسی نے ارجنٹینا کو عالمی چیمپئن بنوایا تھا۔

اب فائنل اور تیسری پوزیشن کا میچ نہ صرف ورلڈ کپ کے فاتح کا فیصلہ کریں گے بلکہ گولڈن بوٹ کے حقدار کا نام بھی سامنے لے آئیں گے۔ فٹبال شائقین کی نظریں ایک بار پھر میسی اور ایمباپے کی کارکردگی پر مرکوز ہیں۔

مزیدخبریں