اسلام آباد: بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف عالمی سطح پر کارروائیاں جاری ہیں، امریکا سمیت مختلف ممالک میں ایسے عناصر کے خلاف اقدامات کے باعث ان کی سرگرمیاں توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
بھارتی جریدے دی ہندو کے مطابق بھارتی شہری نتیش کوشل کو امریکا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گرفتار شخص پر سنگین جرائم میں ملوث گروہ سے وابستگی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
ایف بی آئی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیٹرک گینڈی کے مطابق بعض بھارتی مجرمانہ تنظیمیں بھتہ خوری اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے منظم نیٹ ورکس کا استعمال کرتی رہی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے بعض جرائم پیشہ گروہوں نے بیرونِ ملک بھی اپنی سرگرمیاں پھیلانے کی کوشش کی، جس پر امریکی اور دیگر ممالک کے سیکیورٹی اداروں نے کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔
بھارتی صحافی نوویا بال کا کہنا ہے کہ بعض جرائم پیشہ گروہوں کی سرحد پار سرگرمیوں نے عالمی سطح پر سیکیورٹی خدشات میں اضافہ کیا ہے۔