وانا:سکیورٹی فورسز نے وانا میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کی بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ کارروائی کے دوران بارودی مواد سے بھری گاڑی کو خودکش حملے سے قبل ہی تباہ کر دیا گیا۔
آپریشن کے نتیجے میں بارود سے بھری گاڑی اور موٹر سائیکل تباہ ہو گئے، جبکہ ایک خارجی ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔ سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے وانا اور گردونواح کی شہری آبادی کو ممکنہ بڑے نقصان سے محفوظ رکھا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔