ترکیہ کے مشرقی علاقے میں زلزلہ، 5.0 شدت کے جھٹکوں سے شہری خوفزدہ

12:51 PM, 18 Jul, 2026

ملاتیا:ترکیہ کے مشرقی صوبے ملاتیا میں 5.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم حکام کے مطابق تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ترکیہ کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (AFAD) کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 20 منٹ پر آیا۔ زلزلے کا مرکز ضلع بطلغازی تھا جبکہ اس کی گہرائی 15.59 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکے ملاتیا کے ساتھ ساتھ قریبی صوبوں الازیغ، آدی یامان، تونج ایلی اور شانلی عرفہ میں بھی محسوس کیے گئے۔ترکیہ کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی  کے مطابق ابتدائی جائزے میں کسی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔

ترکیہ کے وزیرِ ماحولیات، شہری ترقی اور موسمیاتی تبدیلی مراد کورم نے بھی کہا ہے کہ زلزلے کے بعد تمام معلومات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ممکنہ صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں