سیالکوٹ کی ترقی ہماری ترجیح، شہر میں بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے: خواجہ آصف

11:38 AM, 18 Jul, 2026

سیالکوٹ :وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عوامی خدمت ہماری سیاست کا بنیادی مقصد ہے اور سیالکوٹ میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے شہر میں مثبت تبدیلیاں رونما ہوں گی۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ شہر کی ترقی اور خوبصورتی کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خصوصی اقدامات کیے، جس پر وہ ان کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کے عوام کو موٹروے کا تحفہ نواز شریف نے دیا، جبکہ کھاریاں موٹروے منصوبے پر کام تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سیالکوٹ رنگ روڈ منصوبے کے پہلے مرحلے کا آغاز جلد کیا جائے گا، جس سے شہر کی چاروں تحصیلیں باہمی رابطے میں آئیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے سیالکوٹ میں سفری سہولیات بہتر اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

مزیدخبریں