مودی کی ناکام حکمت عملیوں کے باعث بی جے پی میں ریٹائرمنٹ کا دباؤ بڑھ گیا

06:48 PM, 18 Jul, 2025

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو اندرونی مشکلات اور ناقص پالیسیوں کی وجہ سے قیادت کے شدید بحران کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے پارٹی میں نریندر مودی کی ریٹائرمنٹ کے مطالبات زور پکڑنے لگے ہیں۔ مودی کی پالیسیوں کو پارٹی میں اب بوجھ کے طور پر دیکھا جانے لگا ہے۔

پارٹی کے سینئر رہنماوں نے خبردار کیا ہے کہ ناکام حکمت عملیوں کی وجہ سے بی جے پی کی سیاسی صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے اور پارٹی کو نئے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔ متعدد حلقوں سے مودی کی عمر اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی جلد ریٹائرمنٹ کے لیے زور دیا جا رہا ہے۔

مودی کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے بی جے پی کے کئی لیڈروں نے کہا ہے کہ پارٹی کی بہتری کے لیے اب وقت آ گیا ہے کہ نئے چہرے سامنے آئیں اور پارٹی کو نیا حوصلہ دیا جائے۔

یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی ہے جب مودی 75 سال کی عمر کے قریب پہنچ چکے ہیں اور سیاسی مبصرین کے مطابق بی جے پی کے اندر ریٹائرمنٹ کے مطالبات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

مزیدخبریں