آئی سی سی نے 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس کے لیے کوالیفکیشن ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا

06:39 PM, 18 Jul, 2025

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کی کوالیفکیشن کے حوالے سے ایک خصوصی ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی ذرائع کے مطابق، اس گروپ میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو اور بورڈ کے نمایاں اراکین شامل ہوں گے جنہیں مکمل اختیار دیا جائے گا تاکہ وہ کوالیفائنگ میکانزم وضع کر سکیں۔

ورکنگ گروپ کا اہم ہدف اولمپکس میں کرکٹ ٹیموں کی کوالیفکیشن کے لیے موثر قواعد و ضوابط ترتیب دینا ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس میں کوالیفائنگ ٹورنامنٹ منعقد کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی، تاہم فیوچر ٹور کی مصروفیات کی بنا پر اس ٹورنامنٹ کے انعقاد میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

اگر گروپ نے کوالیفکیشن کے لیے رینکنگ پر انحصار کرنے کا فیصلہ کیا تو اس کے لیے مناسب حد بندی (کٹ آف ڈیٹ) کا تعین بھی ضروری ہوگا۔ اس کے علاوہ، اجلاس میں بین الاقوامی کرکٹ میں کم از کم 15 سال کا تجربہ برقرار رکھنے کی سفارش بھی کی گئی ہے تاکہ معیار کو برقرار رکھا جا سکے۔

 
 

مزیدخبریں