بھارتی تعصب کے باوجود عمران اشرف کی بین الاقوامی فلم، ثقافتی سرحدیں مٹنے لگیں؟

03:29 PM, 18 Jul, 2025

لاہور:پاکستانی فنکاروں کی عالمی سطح پر کامیابیوں میں ایک اور اضافہ ، عمران اشرف اب بھارتی اور پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کینیڈین پنجابی فلم "اینا نوں رہنا سہنا نئی آوندا" میں مرکزی کردارمیں د کھائی دیں  گے۔

یہ فلم صرف ایک تفریحی پیشکش نہیں بلکہ پاک-بھارت ثقافتی تعاون کی ایک علامت بھی ہے، خاص طور پر اس وقت جب بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر غیر اعلانیہ پابندی جاری ہے۔

ہدایتکار رُپن بال اور مصنف سریندر اروڑا نے تمام مخالفتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے فلم کو عالمی سطح پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فلم کی ریلیز 22 اگست کو متوقع ہے۔

ہانیہ عامر کے بعد عمران اشرف کا یہ قدم ثابت کرتا ہے کہ فن کی کوئی سرحد نہیں اور پاکستانی فنکار عالمی سینما میں اپنا مقام مضبوطی سے قائم کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں