کرایہ کی عمارتوں میں چلنے والے سرکاری سکولز اب خطرے میں

03:03 PM, 18 Jul, 2025

لاہور:لاہور میں کرایہ کی عمارتوں میں چلنے والے سرکاری سکولز اب خطرے میں ہیں۔ ایجوکیشن اتھارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ان سکولوں کا مکمل معائنہ کیا جائے گا، اور جہاں معیار تعلیم یا نتائج کمزور پائے گئے، وہاں اسکول بند کیے جا سکتے ہیں۔

انسپکشن ٹیم میں ڈپٹی ڈی ای او شاہد علی اور وسیم بٹ شامل ہیں۔ وہ نہ صرف اسکول میں طلبا و اساتذہ کی تعداد بلکہ بچوں کے نتائج اور پڑھائی کے معیار کو بھی جانچیں گے۔

ناقص کارکردگی والے اسکول بند کر کے طلبا کو دوسرے قریبی سکولوں میں منتقل کر دیا جائے گا۔ والدین اور اساتذہ میں اس فیصلے پر تشویش پائی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں