ایرانی صدر کو گاڑی خراب ہونے پر ٹیکسی میں سفر کرنا پڑ گیا

11:50 AM, 18 Jul, 2025

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کو اُس وقت غیر معمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب ان کی سرکاری گاڑی راستے میں خراب ہو گئی اور انہیں ٹیکسی لے کر سفر مکمل کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق صدر اپنے قافلے کے ساتھ تبریز جا رہے تھے۔ راستے میں قزوین صوبے کے ایک پٹرول پمپ سے ایندھن بھروایا گیا، لیکن پٹرول میں پانی ملا ہونے کی وجہ سے صدر سمیت قافلے کی تین گاڑیاں اچانک خراب ہو گئیں۔

اس موقع پر صدر نے بغیر کسی سرکاری پروٹوکول یا اطلاع کے خود ایک عام ٹیکسی لی اور باقی سفر اسی میں مکمل کیا۔

حکام کے مطابق جس پٹرول پمپ سے ایندھن بھروایا گیا تھا، اُس کے خلاف پہلے بھی ناقص پٹرول بیچنے کی شکایات موجود تھیں۔ ایرانی آئل کمپنی نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے، مگر یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ پمپ ابھی تک بند کیوں نہیں کیا گیا۔ ابھی تک صدارتی دفتر یا وزارتِ تیل کی جانب سے اس واقعے پر کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا۔

مزیدخبریں