پی ٹی اے کا اعلان: ڈیجیٹل پاکستان کے لیے فائیو جی کا آغاز قریب

07:59 PM, 18 Feb, 2026

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (PTA) نے اعلان کیا ہے کہ فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی 10 مارچ 2026 کو منعقد کی جائے گی، جس سے ملک میں تیز رفتار اور بہتر کنیکٹیویٹی متوقع ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے کہا کہ بغیر مضبوط کنیکٹیویٹی کے ڈیجیٹل پاکستان کا وژن مکمل نہیں ہو سکتا اور فائیو جی کے نفاذ سے ملک بھر میں انٹرنیٹ کے مسائل میں نمایاں کمی آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹ میں فائیو جی موبائل فونز کی قیمتیں 40 ہزار روپے سے شروع ہیں اور موبائل کمپنیاں صارفین کو قسطوں پر فون خریدنے کی سہولت بھی فراہم کر رہی ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل لائسنسنگ عامر شہزاد نے کہا کہ دنیا کے 101 ممالک میں فائیو جی سروس فعال ہے۔ پاکستان میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی 10 مارچ کو ہوگی، اور نئے اسپیکٹرم کی دستیابی سے دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار بہتر ہوگی اور لوڈشیڈنگ کے اثرات کم ہوں گے۔

یہ اقدام ملک میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر مضبوط کرنے اور صارفین کو ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ فراہم کرنے کے لیے ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
 
 
 

مزیدخبریں