کولمبو : آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے انتہائی اہم میچ میں صاحبزادہ فرحان کی تاریخی سنچری نے پاکستان کی پوزیشن مستحکم کر دی ہے۔ پاکستان نے نمیبیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 199 رنز کا بڑا مجموعہ ترتیب دے کر حریف ٹیم کو 200 رنز کا مشکل ہدف دیا ہے۔
صاحبزادہ فرحان ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں سنچری بنانے والے دوسرے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز صرف احمد شہزاد کے پاس تھا۔
فرحان نے پوری اننگز میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف شاٹس کھیل کر اپنی پہلی انٹرنیشنل سنچری مکمل کی۔ شاداب خان نے آخری اوورز میں 36 رنز کی جارحانہ ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جبکہ کپتان سلمان علی آغا نے 38 رنز بنا کر ٹیم کا ساتھ دیا۔
قومی ٹیم کے لیے یہ میچ "فائنل" کی حیثیت رکھتا ہے۔ گروپ اے میں امریکہ کے بہتر رن ریٹ کی وجہ سے پاکستان کو ہر صورت نمیبیا کو بڑے مارجن سے شکست دینی ہوگی تاکہ سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا جا سکے۔
صاحبزادہ فرحان کا نمیبیا کے خلاف پاور شو: سنچری جڑ کر احمد شہزاد کا ریکارڈ برابر کر دیا
04:44 PM, 18 Feb, 2026