پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے ایک منظم "رہائی فورس" تشکیل دینے کا اعلان کر دیا ہے، جس کی رکنیت سازی کا آغاز فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما سہیل آفریدی کے مطابق، یہ فورس کسی ایک طبقے تک محدود نہیں ہوگی بلکہ اس میں درج ذیل ونگز کو شامل کیا جا رہا ہے، انصاف یوتھ ونگ اور وویمن ونگ، پروفیشنلز (ڈاکٹرز، انجینئرز وغیرہ)، وکلاء برادری۔
سہیل آفریدی نے واضح کیا کہ اس فورس کا مقصد کسی قسم کا ٹکراؤ نہیں بلکہ مکمل طور پر "پرامن سیاسی جدوجہد" کرنا ہے۔عید الفطر کے فوراً بعد فورس کے تمام اراکین سے باقاعدہ حلف لیا جائے گا۔
اس فورس کے ذریعے عوامی سطح پر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے مہم کو تیز کیا جائے گا۔
عید کے بعد "رہائی فورس" میدان میں ہوگی، وزیراعلیٰ کے پی کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے نیا پلان
03:46 PM, 18 Feb, 2026