"فتنہ و فساد کا مرکز جیل بن چکا ہے": عظمیٰ بخاری

01:49 PM, 18 Feb, 2026

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بانی پی ٹی آئی کو 'جھوٹا پروپیگنڈا کرنے کا ماہر' قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موصوف کا کام صرف کہانیاں گھڑنا ہے تاکہ عالمی ہمدردیاں حاصل کی جا سکیں۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کبھی سیاست نہیں کی، لیکن ان کا وطیرہ ہمیشہ سے ریاست کے خلاف لڑنا رہا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس میں بانی پی ٹی آئی کے بیانات کا پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے کہا"پہلے گھر بیٹھ کر زہر دیے جانے کی دہائی دی، اب جیل میں قتل کیے جانے کا بیانیہ گھڑ رہے ہیں۔ یہ بار بار بیان بدلنے کے عادی ہیں اور اپنے ہی جھوٹ میں پکڑے جاتے ہیں۔"گھڑی اور بانی پی ٹی آئی کا تو چولی دامن کا ساتھ ہے۔ ایسا لگتا تھا کہ پوری دنیا میں صرف ایک ہی آنکھ کا مسئلہ رہ گیا ہے، لیکن درحقیقت وہ صرف گھڑی کی سوئیاں دیکھ رہے تھے۔
صوبائی وزیر نے پی ٹی آئی کی 'رہائی فورس' کو ملک دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا رہائی فورس بنانا ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش ہے، بانی پی ٹی آئی فرعونیت کی آخری اسٹیج پر ہیں۔جیل سے ہمیشہ فتنہ و فساد اور ریاست سے ٹکرانے کے پیغامات آتے ہیں، جو ان کی اصلیت آشکار کرتے ہیں۔

مزیدخبریں