مری : مری کی مال روڈ اس وقت نعروں سے گونج اٹھی جب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اچانک شہریوں کے درمیان پہنچ گئے۔ ٹھنڈے موسم اور ہلکی بوندا باندی کے دوران اپنے قائدین کو اپنے درمیان پا کر سیاحوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔
مال روڈ پر موجود فیملیز اور نوجوانوں نے مریم نواز اور نواز شریف کی گاڑی دیکھ کر اسے گھیرے میں لے لیا۔ مداحوں کے اصرار پر میاں نواز شریف اپنی گاڑی سے نیچے اتر آئے، انہوں نے کارکنوں سے ہاتھ ملایا اور ان کی بھرپور محبت پر شکریہ ادا کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سیاحوں سے مری میں فراہم کردہ سہولیات اور ان کے سفر کے تجربے کے بارے میں پوچھا۔ مریم نواز نے بچوں سے پیار کیا اور خواتین کے ساتھ شفقت سے بات چیت کی۔
اس غیر رسمی دورے کا مقصد نہ صرف عوام سے ملنا تھا بلکہ مری میں سیاحت کی صورتحال کو خود دیکھنا بھی تھا۔ مریم نواز نے انتظامیہ کو واضح کیا کہ مری میں سیاحوں کی سہولت اور امن و امان ان کی اولین ترجیح ہے۔مال روڈ پر موجود ایک سیاح کا کہنا تھا کہ "نواز شریف کو اپنے اتنے قریب دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، انہوں نے بہت سادگی سے ہماری خیریت دریافت کی۔
مال روڈ مری پر نواز شریف اور مریم نواز کا عوامی استقبال: شہریوں کی بڑی تعداد نے گاڑی روک لی
12:45 PM, 18 Feb, 2026