لاہور : آسٹریلیا کے دورے سے واپسی پر قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے ایئرپورٹ پر میڈیا کے سامنے پھٹ پڑتے ہوئے ہاکی مینجمنٹ کے خلاف سنگین الزامات کی بوچھاڑ کر دی ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ موجودہ سیٹ اپ کے ساتھ مزید کام کرنا ناممکن ہو چکا ہے۔
عماد بٹ نے تلخی سے کہا، "جو کھلاڑی صبح اٹھ کر کچن کی صفائی اور برتن دھونے پر مجبور ہو، وہ میدان میں ملک کا نام کیا روشن کرے گا؟"
کھلاڑیوں کو دھمکایا گیا کہ اگر انہوں نے زبان کھولی تو ان پر پابندی لگا دی جائے گی۔
کھلاڑیوں نے انکشاف کیا کہ آسٹریلیا کے دورے کے دوران انہیں مناسب رہائش تک میسر نہ تھی اور وہ سڑکوں پر وقت گزارنے پر مجبور تھے، جس سے ٹیم کا مورال مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔
ٹیم کے دیگر اراکین نے بھی کپتان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ طاہر زمان اور دیگر عہدیداروں کی باتیں سراسر جھوٹ اور بے بنیاد ہیں۔ مینجمنٹ نے کھلاڑیوں سے قدم قدم پر جھوٹ بولا اور انہیں ذہنی اذیت کا شکار رکھا۔
"کچن صاف کرنے والا کھلاڑی میدان میں کیا خاک کھیلے گا؟" کپتان عماد بٹ کی دہائی
10:38 AM, 18 Feb, 2026